Close

لاہور( سٹاف رپورٹر ) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ایک اور نیا محاذ سامنے آیا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیل میں بھی سیاست لارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پرپاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت ردعمل آیاہے ۔ آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارتی جرسیوں پر پاکستان یعنی میزبان ملک کا نام نہیں ہے جس پر پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھارت کی شرٹس پر سوال اٹھایا ہے اور وضاحت طلب کی ہے ۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے  لئے ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن جاری کیا جس میں پاکستان کا نام نہیں۔ اطلاعات کےمطابق کمنٹیٹر روہت شرما کو بھی پاکستان جا کر کمنٹری نہ کرنے کا کہا جارہا ہے اس لئے عین ممکن ہے کہ روہت بھی پاکستان نہ آئیں ۔

Leave A Reply

Exit mobile version