Close

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ برس مون سون اور اکتوبر سے جنوری تک کم بارشیں ہوئی ہیں جس کے بعد محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترعلاقوں میں کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا انتباہ جاری کردیا۔ جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش کافقدان رہا۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ون کا تسلسل ہے۔یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

سندھ میں بارشیں معمول سے 52 فیصد کم، بلوچستان میں 45 فیصد اور پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں۔کم بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جن میں بارش پر منحصر علاقے بھی شامل ہیں۔سندھ میں گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، پڈعیدن، سکھر، خیرپور، تھرپارکر، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور کراچی میں بھی اس سے ملتے جلتے حالات ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version