ممبئی :بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔ اداکارہ ہانیہ عامر ان کی میزبانی کے لئے تیار ہیں ۔د ونوں فنکاراؤں میں دلچسپ جملے بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے نرگس اور دیدار کو ڈانس کا چیلنج دیاہے ساتھ ہی چند روز پرانی ویڈیو میں انہوں نے ہانیہ عامر کو بھی چیلنج کیا تھا۔
اب راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنا سامان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو ہانیہ عامر کے نام بنائی ہے اور انہوں نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے آرہی ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہانیہ کیا تمہارے گھرمیں میری جگہ ہے ؟میں تمہاری بہن ہوں چلو مجھے لینے آجاؤ؟