کراچی:امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا ہے ۔ نیویارک سے کراچی پہنچنےوالی خاتون اپنے امریکی شوہر سے طلاق لے کر انیس سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر شہر قائد پہنچی ۔ اس نے ایئرپورٹ پہنچ کر کراچی کے اپنے دوست سے رابطہ کیا جس نے بتایا کہ اس کے اہل خانہ اس شادی پر راضی نہیں لہٰذا وہ شادی نہیں کرسکتا۔ یہ سن کر خاتون نےا یئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔
ہم سب نیوز کے مطابق امریکی سیاہ فام خاتون نے چند روز ایئرپورٹ پر ہی قیام کیا اس کا ویزہ ختم ہوا تو گورنر سندھ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے ویزے میں توسیع کرا دی مگر اس کے باوجود امریکی خاتون کا غصہ کم نہ ہوا۔ جمعرات کے روز خاتون کو واپسی ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہ مانی اور ایئرپورٹ پر کپڑے پھاڑ لئے ۔ ہم سب نیوز ذرائع کے مطابق خاتون کو سکیورٹی فورسز کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔