نیویارک : فیس بک نے اپنے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیاہے ۔ مارک زکر برگ کے مطابق فیس بک مکمل تبدیل کی جارہی ہے ۔ میٹا کو اس سال بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہوگا۔ 2024چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے عندیہ دیا کہ فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک تین ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
مارک زکر برگ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ فیس بک پر بزنس کے لحاظ سے قلیل المدتی اکاؤنٹس کی زیادہ حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی بلکہ جو زیادہ طویل عرصے تک میٹا سے جڑے گا اس کے منافع میں اضافے کی آپشنز مہیا کی جائیں گی ۔