ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کائی ایک صحت مند خوراک کے طور پر مقبول ہورہی ہے ، بالخصوص کائی سے بنا کوکنگ آئل ہیلتھ انفلوئنسرز میں مشہور ہورہا ہے۔ یہ ائل Algae Cooking Club نامی ایک کمپنی نے بنایا جس کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا۔ کمپنی عالمی سطح پر مشہور شیف ڈینیئل ہم کے ساتھ مل کر بہت سی مصنوعات تیارکر چکی ہے ۔ اسی طرح کمپنی کائی کوکنگ آئل کو ماحولیاتی طور پر ایک بہتر انتخاب کے طور پر فروغ دے رہی ہے جو زیتون، ایوکاڈو یا پودوں پر مبنی تیل جیسے آپشنز کے مقابلے میں زیادہ گرمائش پر کھانا پکانے کے لیے صحت مند ہے۔
ماہرین کےمطابق کائی کوکنگ آئل کے صحت کے فوائد بہت زیادہ ہو سکتےہیں مگر اس پر ابھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے ۔