لاہور ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب میں اٹک کے قریب سونے کے ذخائر ملے ہیں جس کی پنجاب حکومت نے تصدیق کر دی ہے ۔ اس طرح یہ واضح ہو گیا ہے کہ پنجاب میں سونے کے ذخائر بڑی مقدار میں موجود ہیں ۔
دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی تھی مگر مزید ریسرچ میں ایک سال کا عرصہ لگا، مگر اب آکر پنجاب حکومت نے تصدیق کر دی ہے کہ اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر موجود ہیں ۔ حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی کی تصدیق کرا لی ہے ۔
زمین کے مکمل جانچ کے بعد معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پاس لایا گیا ہے ۔ قوی امکان ہے کہ مریم نواز ایک سے دو روز میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور ممکنہ طور پر جگہ کا دورہ بھی کر سکتی ہیں ۔ سونے کے ذخائر نکالنے کے لئے پنجاب حکومت عالمی معاہدے کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔ واضح رہے کہ چند سال قبل اٹک میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے بتایا گیا تھا مگرباریک بینی سے معاملے کی جانچ پڑتا ل کی جارہی تھی ۔