ٹورنٹو ( سٹاف رپورٹر ) کینیڈا میں ریکارڈ سردی نے ایک مرتبہ پھر کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے خصوصی کشش رکھنے والی نیاگرا فال بھی جم گئی ہے جس سے حیرت انگیز نظاروں نے جنم لیا ہے ۔ شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیاگرا فال 13 ویں بار جمی ہے جبکہ یہ نظارہ دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیاگرا فالز کا رخ کرلیا ہے ۔ دن بدن سیاحوں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، درجہ حرارت منفی ایک سے منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر جاری رہے گی شہری شدید سردی اور برف میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کوئی خطرہ مول نہ لیں۔