اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) دفترخارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہےکہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ بریفنگ میں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرے گا۔ وزیر اعظم باکو کا دورہ بھی کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔