کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے پاکستان کے اداکار بہت با صلاحیت ہیں اور ہر طرح کے کردار میں ڈھل جاتےہیں ۔ اگر سرحدیں نہ ہوتیں تو تمام پاکستانی وہاں راج کر رہے ہوتے ۔ بشریٰ انصاری نے پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہا جارہا ہے، ہمارے اداکار وہاں ہٹ ہوچکے ہیں، ان کا کوئی ثانی نہیں ۔ ڈرامے کی کہانی اور پروڈکشن اہم ہوتی ہے ، چاہے کوئی سادھے کپڑے پہنے یا بولڈ کپڑے اس سے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کو مزہ تب آتا ہے جب اداکاری کمال کی ہو۔