ممبئی : بالی وڈ کی سٹائلش اداکارہ اروشی روٹیلا کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ان کی پرائیوٹ ویڈیو کہا جارہا تھا۔ اس ویڈیو میں اروشی روٹیلا باتھ روم میں موجود تھیں ۔ حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو پر اروشی نے لب کشائی کر دی ہے ۔ اس ویڈیو نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھاتاکہ کچھ فیم مل سکے اور کچھ پیسے بھی مل سکیں ۔ پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ کہ اس سین کوسوشل میڈیا پر وائرل کر کے پیسے کمائے جائیں تاکہ ان کے مالی حالات کچھ بہتر ہوں ۔