ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کے دوران سیف علی خان شدید زخمی ہو گئےہیں ، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان گھر میں اکیلے تھے اس دوران ایک چورگھرمیں گھس گیا اسی دوران سیف علی خان نے چور کو دبوچ لیا۔ چور نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ واردات کے بعد چور فرار ہو گیا ۔ لیلاوتی اسپتال میں سیف علی خان کو لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق چور نے سیف علی خان کی جان لینے کی کوشش کی مگرخوش قسمتی سے وہ بچ گئے ۔ واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر نہیں تھیں اور اپنی بہن کرشمہ کپور کے گھر موجود تھیں ۔ پولیس چور کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔