لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 77ڈالر کی بڑی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2593ڈالر کی سطح پر آ گئی جس سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سونے کی عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے کینیڈا اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہو گئی ہے ۔
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7000 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس سےسونا 270500روپے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا ہے ۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6000روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 2319111روپے کی سطح پر قیمت آگئی ۔