اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کی رو سے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق ہو گیاہے ۔ ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب برقرار رہے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن اورمعاشی ٹیم کےدرمیان طویل مذاکرات ہوئے ۔ وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان مقامی قرض پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔
وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو مقامی قرض پربریفنگ دی اور ملکی معاشی صورتحال اہداف پر بات کی ۔ اس موقع پر آئی ایم ایف حکام نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کی آپشن پر غور نہیں کیا اور پاکستانی حکام پر واضح کر دیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ مزید ٹیکس کے حق میں نہیں ۔ آئی ایم ایف مشن کوگراس فنانسنگ اور ڈیبٹ میچورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔