لاہور ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبد اللہ فاضل نے کہا ہے کہ لاہور میں سموگ سے ایک کروڑ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں ۔ ہر گھر میں گلے ، ناک کا انکفیشن ہوا ۔ بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ ہر پانچ میں سے دو بچے کسی نہ کسی طرح کھانسی کا شکار ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ سے زائد بچے زہریلی فضا کا شکار ہیں کیونکہ پنجاب خصوصاً لاہور گزشتہ چند ہفتوں سے شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے۔ ہوا کا خراب معیار چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کررہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس پانچ سو سے ہزار کے درمیان رہا ہے جو انتہائی تشویشناک درجہ بندی مانی جاتی ہے