کراچی( سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک نےز رمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اضافے کے بعد 14 نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، یوں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔