بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں گزشتہ روز مزید 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک کیپٹن سمیت 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں مزید توسیع کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے مگر ساتھ ہی یہ اسرائیل کا پہلا بڑا فوجی نقصان ہے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی ایک سرحدی گاؤں میں واقع عمارت میں کارروائی کے دوران حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں ۔