لاہور ( سٹاف رپورٹر ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے لئے بات چیت چل رہی ہے ۔ دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ ہونے کی امید ہے ۔ ہم سب نیوز کے مطابق جے شاہ اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والا ممکنہ رابطہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہوگا، غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی کوششیں ہو سکتی ہیں ۔ ہم سب نیٹ ورک کے ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی آئی سی سی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ہم سب نیوز سے بات کرتے ہوئے حکام نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں میں رابطہ ہوسکتا ہےلیکن اگربھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہا تو پاکستان بھی بھارت کے میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔