اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی اہلیہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے بھی بشریٰ بی بی کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے فیصلہ کر لیا ہے ۔ پارٹی قیادت نے پیغام بھجوایا ہے کہ بشریٰ بی بی کوکسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کرنی چاہیے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگر ان کا کردار مرکزی نہیں ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعےبانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچانےکی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔