اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کی کمپنیوں کو بھی پاکستان میں سرمایہ لگانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے باہمی تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔ وزارت نجکاری و سرمایہ کاری کے مطابق آذربائیجان کے پاکستان میں سفیرخضر فرادوف نے علیم خان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آزربائیجان کے سفیر نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم بڑھانا ہوگا۔ اس ضمن میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔