اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بیرسٹرگوہرعلی خان نےپولی کلینک، پمزاورسی ڈی اےکوخط لکھا ہے جس میں انہوں نےموقف اپنایاہےکہ چوبیس نومبر ریکارڈ کےحصول کےلیےخط لکھ دیا۔ خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی مانگی گئی ہیں اورکہا گیا ہےکہ بتایا جائے چوبیس نومبرسے 28 نومبر رات گیارہ بجےتک کتنےمریض لائےگئے۔
خط میں اسپتال کے داخلی اورخارجی راستوں کےسیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگ لی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےخط میں کہاہےکہ اسپتال میں لائےگئےمریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں،کتنی اموات واقع ہوئی،کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اورکتنی ڈیڈ باڈیزکوورثا کےحوالےکیا گیا ۔ اس حوالے سے ن لیگ کے رہنماؤں نے واضح کیاہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر ہلاکتوں کے ثبوت ہیں تو لواحقین کو سامنے کیوں نہیں لایا جاتا؟