اسلام آباد :اڈیالہ جیل میں فواد چودھری نے عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح کریں ۔ فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت معاملے میں درجہ حرارت میں کمی لائیں۔ ملاقات کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ انہیں اور تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ افراد کے بجائے ایشوز پر توجہ دیں اور فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاست میں تحریک انصاف کو جائز اسپیس مل سکے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے بیرون ملک سے اپنے ایکس اکاؤنٹ کا کنٹرول پاکستان واپس لانے کو بھی کہا ہے ۔عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آرمی چیف سمیت ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔