نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل بینک آف پاکستان اور اس کی نیویارک برانچ کے خلاف نافذ کردہ اقدامات سے فیڈرل ریزرو امریکا پیچھے ہٹ گیا ہے ۔ اس طرح بالواسطہ پابندیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے ۔ فیڈرل ریزرو امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان سے متعلق انفورسمٹ کاروائیاں ختم کردی ہیں۔
اس حوالے سے نیشنل بینک آف پاکستان کےمراسلے کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکا نے اقدامات ختم کر دیئے ہیں۔ 22فروری 2022 کو جاری کیا گیا ’’سیز اینڈ ڈیسسٹ آرڈر‘‘ 2دسمبر 2024 کو ختم ہوا ہے ، اسی طرح 14 مارچ 2016 کو طے پایا گیا تحریری معاہدہ 17دسمبر2024 کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے متعلقہ اسٹاک ہولڈرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔