دبئی : معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں اپنا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیاجبکہ ان کی شادی پر تبصرے بھی جاری ہیں ۔ کوئی ان پر تنقید کررہاہےتو کئی تعریف پر مبنی کمنٹس کر رہا ہے ۔ نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ خوبصورت لال جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اس سے قبل اداکارہ کی مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ جوڑے کا فوٹو شوٹ دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ پر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نیلم منیرکےشوہر کا نام محمد راشد ہےجودبئی پولیس کےسی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ شادی کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی تھی جسےخفیہ رکھا گیا جبکہ اب اس کا باضابطہ اعلان سامنےآیا ہے۔ دلہے کو عربی لباس میں دیکھنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر پر صرف دولت کی خاطر امیر شخص سے شادی کرنے کا الزام لگایا اور ان پر کھل کر تنقید کی جس پراداکارہ حنا رضوی نیلم منیر کی حمایت میں سامنے آگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں۔