ساؤ پالو (مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا ہے جس سےان کو سرجری کروانا پڑی ہے ۔ جولیانا آئسن نے 2015 میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا تھا جس پر انہیں خوب شہرت ملی ۔ 39 سالہ جولیانا کتے پالنے کی شوقین ہیں۔ ان کے ساتھ خوفناک واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا جہاں وہ اپنے دوستوں کےساتھ ایک پارٹی میں تھی ۔ ان کے اپنے ہی پالتوکتنے نے ان کی ناک پر کاٹ لیا ۔ اس طرح ان کی یہ پارٹی ہولناک حادثے میں بدل گئی ۔ جولیا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا دو گھنٹے تک آپریشن کیا گیاجس کے بعد ان کی حالت بہتر ہوئی۔