راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) عمران خان کا کرپشن کیس میں 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا کے بعد ایکس پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ عمران خان سے منسوب پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ آمریت کے خلاف جدوجہد میں جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھری میں رہنا پڑا رہیں گے ۔ اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ہمارا عزم حقیقی آزادی اور جمہوریت ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں گے، کوئی ڈیل نہیں ہوگے ۔ تمام جھوٹے کیسز کا سامنا کریںگے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتا ہے ۔ ممکنہ طور پر عمران خان اپنے وکیل کے ذریعے پیغام دیتےہیں جس کے بعد بیرون ملک سے ان کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی جاتی ہے ۔