پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔ جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔ ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کامقابلہ کرتے ہوئےعبورکی۔
تاریخ ساز سنگ میل کے بعد سمر خان نےکہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کی وجہ سے سب ممکن ہوا۔ ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس کا غیر ہموار راستہ، ناقابلِ پیش گوئی موسم اور انتہائی بلندی ایک مشکل ٹاسک ہے ۔