ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے لوگوں کوپریشان کر دیا۔ کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا معمر شخص کو لایا گیا جسے ہسپتال کے عملے نے مردہ قرار دے کر میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے لے جانے کا کہہ دیا۔ اسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے مگر ایک ایسا واقعہ ہو گیا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے دوڑ لگا دی جبکہ وارڈ کے دیگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا تھا۔
عین پوسٹ مارٹم کے دوران معمر شخص کا ہاتھ ہلا اور وہ اٹھ بیٹھا۔ مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے معمر شخص کو مردہ قرار دیا تھا۔