پشاور :پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک چلنے کی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔ دنیا بھر سے انٹرنیٹ صارفین اس سائبر ٹرک کی ویڈیو دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔ اس ٹرک کی ایک جھلک نے بلاشبہ سب کو حیران کر دیا ہے اور اس سے منسلک دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اوریہ پشاور کا علاقہ ہے ۔ یہ ٹیسلا ٹرک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مگر یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں تیار کیا گیاہے کہ اصل اور نقل میں فرق مشکل ہو رہا ہے ۔