راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنے رہنماؤں کومزید بات چیت سے پیچھے ہٹنے کا کہہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی جس میں ہم نے انہیں سیاسی صورتحال اور حکومتی رویے سے آگاہ کیا۔ خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا۔بیرسٹر گوہر اگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں چل سکتے ۔ حکومت نے کمیشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ، ہماری خواہش تھی مذاکرات ہوں اور آگے چلیں۔