اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا جس کی رو سے پیکا ایکٹ میں نئی ترامیم کی ٹھان لی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔اتھارٹی کو ممنوعہ یا فحش مواد تک رسائی حاصل کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ اتھارٹی کو ممنوعہ مواد شیئر کرنے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی مل جائےگا۔ ۔مجوزہ ترامیم میں میڈیا تک رسائی کی اجازت دینے والے نظام کو چلانے والا کوئی بھی شخص بھی قانون کے کٹہرے میں آسکے گا جس کی سزا بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے ۔