نیویارک : امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے تیزہوائیں برداشت سے باہر ہو رہی ہیں ۔ برفباری کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے ۔ مختلف واقعات میں چار افرادہلاک ہو گئے ۔ مختلف ریاستوں میں 3200کے قریب پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے جب کہ جنوب مشرقی ریاستوں میں 31 ملین افراد کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیو اورلنز میں 8 انچ جب کہ فلوریڈا میں برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ الاباما میں بھی ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔