انقرہ ( ہم سب نیوز رپورٹ ) ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ترک جنگی طیارے کی مشترکہ پیداوار کے منصوبے پر تعاون ایک قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کے دفاعی اور صنعتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کام کیا جارہاہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ممکنہ طور پر جنگی طیارے کی تیاری کے لیے ایک مشترکہ فیکٹری قائم کریں گے اور اسے مشترکہ طور پر چلائیں گے۔ یہ دفاعی پیداوار میں اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔اس فیصلے کا اعلان پاکستان میں منعقدہ آٹھویں پاک-ترک صنعتی نمائش کے دوران کیا گیا، جہاں 32 اداروں کے نمائندوں نے اس مشترکہ منصوبے کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دی۔
ترک وزیر دفاع یشار گولر نے اشارہ دیا کہ معاہدہ جلد مکمل ہونے والا ہے۔
جنگی طیارہ ترکیہ ایرو اسپیس انڈسٹریز میں تیار ہوسکتا ہے ۔ یہ جدید لڑاکا طیارہ ففتھ جنریشن ہوگا۔ اس کا مقصد ایف سولہ طیاروں کی جگہ لینا ہے ۔ یہ منصوبہ جہاں ترکیہ کے دفاع کومضبوط کرے گا وہیں پاکستان کی فضائی طاقت بھی بڑھ جائے گی ۔اس طیارے کی تیاری سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی مضبوط ہونگے اور دفاعی تعاون آگے بڑھے گا۔