ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ رشمی دیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں آڈیشن کےلئے آئیں تو پروڈیوسر نے انہیں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی ۔ حال ہی میں اداکارہ رشمی دیسائی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کئے ۔ انہوں نےکہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہ سچ ہے کاسٹنگ کاؤچ آسان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایک آڈیشن کےلئے گئیں تو وہاں موجود ایک شخص نے ڈرنگ میں بے ہوشی کی دوا ملی دی تھی ۔ وہ کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہی تھیں ۔ رشمی کے مطابق آڈیشن کے وقت کمرے میں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔ اسی دوران ایک شخص نے انہیں بے ہوش کرکے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی۔ کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔