واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نو منتخب امریکی صدر نے آتے ہی پینٹاگون میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے فہرست تیار کروالی ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو مانیٹر کیا ہے ۔ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ امکان ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی گھر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک تھے ۔ ہر افسر جسے مارک ملی نے لگایا یا ترقی دی وہ ٹرمپ کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں ۔