اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاق میں عزت نہیں دی جارہی ۔ ن لیگ معاہدے پر عمل نہیں کر رہی ۔ جوڈیشل کمیشن سے احتجاجاً علیحدہ ہوئے، ن لیگ قانون سازی کے وقت کی گئی باتوں سے پيچھے ہٹ چکی ہے ۔ قانون سازی پر پوری طرح سےمشاورت ہونی چاہیے۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ پہلے فلور پر بل پیش کیا جائے پھر مجھے کاپی دی جائے ۔ سیاست میں کوئی عزت ہوتی ہے ۔ حکومت سے ناراض نہیں مگر ہم دیکھیں گے کہ معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، دیہی سندھ سے سپریم کورٹ میں جج ہوتے تو برابری کی بات کرتا، سندھ کے ساتھ ہمیشہ تفریق کا برتاؤ کیا جاتا ہے ۔