نیویارک ( ٹی وی رپورٹ ) مشہور ہالی ووڈ فلم ‘دی وزرڈ آف اوز‘ میں جوڈی گارلینڈ کے زیراستعمال جوتوں کا جوڑا چوری ہونے کے تقریباً دو دہائیوں بعد نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔
امریکی شہر ڈیلاس کے ہیریٹیج آکشن کے اعلان کے مطابق جوتوں کی نیلامی کےلیے آن لائن بولی جاری ہے ۔ سات دسمبر کونتائج کا اعلان ہوگا اور معلوم ہوجائے گا کہ تاریخی جوتے کون پہنے گا۔ آکشن کمپنی نے یہ جوتے مائیکل شا سے حاصل کیے جو کہ نادر اشیاء اکٹھا کرتے ہیں ۔ 1939 کی اس میوزیکل فلم میں استعمال کیے گئے یہ جوتے سب سے پہلے انہوں نے خریدے تھے ۔ 2005 میں مائیکل نے یہ جوتے منیسوٹا میں قائم جوڈی گارلینڈ میوزیم کو دیئے مگر یہ یہاں سے چوری ہو گئے ۔ 2018 میں ایف بی آئی نے یہ جوتے چرا لئے ۔ واضح رہے کہ چوروں نے یہ جوتے اس غلط فہمی کی بنیاد پر چرائے تھے کہ اس میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں ۔ آخر کار ان جوتوں کو برآمد کروالیا گیا۔