ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں ایک ایسی شادی ہوئی ہےجس میں تقریبا 65لاکھ روپے لٹا دیئے گئے ۔ صرف نوٹ لٹانے کی مد میں 64لاکھ کے کرنسی نوٹ چھت سے پھینکے گئے ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی شادی مرکز نگاہ بن گئی ۔ بھارتی میڈیا نے اس شادی پر خوب تبصرے کئے ۔ اترپردیش کے علاقے سدھارتھ نگر کے گاؤں دیولہوا میں یہ شادی سر انجام پائی ۔ شادی کی خوشی میں لڑکے کے گھر والوں نے چھت، گیلری اور بالکونی سے نوٹ لٹائے ۔