کراچی( سٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا ہندسہ عبور کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی سطح عبورکی ۔ معاشی ماہرین کےمطابق حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ کی سطح پر پہنچنا کوئی معمولی بات نہیں ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ بہت سی اچھی خبریں پاکستان کی منتظر ہیں ۔