سیئول : جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی ۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں ملک سے غداری پر مواخذے کی تحریک جمع ہوئی ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا کے نفاذ میں بری طرح ناکامی کے بعد مشکلات کا سامنا ہے۔یون سک یول کو نہ صرف عوامی دباؤ اور احتجاج کا سامنا ہے بلکہ عالمی سطح پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔اپوزیشن جماعت کو مارشل لا کے خلاف عوام کی حمایت مل گئی جس پر انھوں نے صدر کے مواخذے کی تحریک جمع کرادی۔ اس تحریک پر ووٹنگ کا عمل کل مکمل ہوگا۔