سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک ) تین روز قبل جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے مگر دو افراد زندہ بچ گئے جن کو معجزہ قرار دیا جارہا ہے ۔ حادثے کے بعد جہاز کے ٹکڑے ہوگئےاور آگ لگ گئی مگر دونوں کا بچ جانا یقینا ایک معجزے سے کم نہیں۔ ترجمان جیجو ائیرلائنز کےمطابق تحقیقات جاری ہیں ۔ طیارے میں بظاہر کوئی خرابی نہیں تھی ۔
طیارے میں 181 مسافر سوار تھے جن میں سے صرف 2 مسافر زندہ بچے تھے جو کہ فضائی عملے کے ارکان تھے۔ یہ دونوں زخمی ہیں۔ یہ دونوں عملے کے ارکان جہاز کے سب سے آخری کونے میں سوار تھے جسے جہاز کی ٹیل یا دم کہا جاتاہے ۔ یہاں کریش کی صورت میں بچنے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام افراد ہلاک ہو گئے مگر ٹیل میں ہونے کی وجہ سے یہ دونوں بچ گئے ۔ دونوں کی حالت بہتر ہے جو مزید صحت یاب ہونے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔