نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ریاست اتر پردیش کا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی سے ہونے والی محبت میں گرفتارہو کر پاکستان آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر سرحد پارکرکے پاکستان پہنچا ہے جہاں اسے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
پاکستانی حکام لڑکے کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاہم لڑکے کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جسے ملنے وہ پاکستان داخل ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس فلمی انداز کے واقعے پہلے بھی رونما ہو چکا ہے ہیں ۔
سال 2023 میں سیماحیدر نامی خاتون پب جی گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی جہاں وہ گرفتار ہوئی۔ 2023 میں ہی 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں نیپال پہنچے اور وہاں شادی کرلی ۔