لاہور( سٹاف رپورٹر ) سموگ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ جس کےبعد پنجاب حکومت بڑے فیصلے کر رہی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 11 نومبر سے 17 نومبر تک آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ پر ہو گا۔ متعلقہ تاریخوں کے دوران ہر قسم کے آؤٹ ڈور کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی ہوگی، ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد ہو گی تاہم مذہبی اجتماعات مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے